: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر: وادی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ چند دنوں سے
جاری کشیدگی کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان کے زیر
قبضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چل رہی ہفتہ وار کاروان
امن بس پیر کو نہیں چلے گی۔ یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے کہ جب اس بس کو معطل
کیا گیا ۔ اس بس کو گذشتہ ہفتے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں منائے جارہے 69 ویں یوم
تاسیس کے پیش نظرمعطل کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کی صبح
یو این آئی کو بتایا ہمیں ابھی ایک حکم نامہ موصول ہوا جس میں کہا گیا
ہے کہ پیر کو چلنے والی کاروان امن بس سروس معطل کی گئی ہے۔ انہوں نے
مزید بتایا بس سروس کو معطل کرنے کی کوئی بھی وجہ مذکورہ حکم نامے میں
نہیں دی گئی ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ اس بس سروس کو ایل او سی پر
جاری کشیدگی کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔